25 اکتوبر 2014 - 21:43
علامہ نسیم عباس رضوی انتقال کر گئے

مرحوم علامہ نسیم عباس رضوی ایک عرصہ سے علیل تھے، آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا تعلق جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ممتاز شیعہ ذاکر علامہ نسیم عباس رضوی ملتان میں انتقال کر گئے۔ علامہ نسیم عباس رضوی ایک عرصہ سے علیل تھے، آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ علامہ نسیم عباس رضوی کا تعلق جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال سے تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز اتوار ان کے آبائی شہر میں ادا کی جائے گی۔ علامہ نسیم عباس رضوی شعلہ بیان مقرر تھے اور اپنے مجلس پڑھنے کے منفرد انداز سے شیعہ سنی مکتب فکر میں کافی مقبول تھے۔

.......

/169